اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکا نے ڈھائی سو ارب ڈالر مالیت کی چینی درآمدات پر اضافی محصولات معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، یہ اضافی محصولات آئندہ منگل سے لاگو ہونا تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس اوول آفس میں چین کے نائب وزیراعظم اور چین امریکا اعلیٰ سطح مذاکراتی چینی ٹیم کے سربراہ لیوہی نے ملاقات کی ہے۔ چینی رہنما نے ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ کو چین کے صدر شی جن پنگ کا پیغام بھی پہنچایا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک کی مذاکراتی ٹیمیں معاہدے کے پہلے مرحلے کا متن مکمل کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گی۔
یہ پیش رفت جمعرات اور جمعہ کو واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آئی ہے۔ مزید سنجیدہ معاملات آئندہ مذاکراتی مراحل میں زیر بحث آئیں گے۔
دوسری جانب چین نے بھی 40 سے50 ارب ڈالر مالیت کی امریکی زرعی مصنوعات خریدنے کی حامی بھری ہے۔ یوں دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے مابین گزشتہ15ماہ سے جاری کشیدگی اور تجارتی جنگ میں اب کمی آتی دکھائی دے رہی ہے۔
/129
13 اکتوبر 2019 - 05:16
News ID: 982155
امریکی صدرٹرمپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دباومیں آنے کے بعد فورا یو ٹرن لے لیتے ہیں۔